دنیا بھر میں ابھی تک کرونا وائرس کی کوئی ویکسین / کیور یا اینٹی نوڈ نہیں بن سکا لیکن سائنسدان یہ بات جان چکے ہیں کہ کرونا سب سے زیادہ ان لوگوں کو متاثر کر رہی ہے جنکے جسم کا قدرتی مدافعتی نظام (ایمیون سسٹم) کمزور تھا ۔۔ جہاں ڈاکٹر قرنطینہ کا مشورہ دیتے ہیں وہاں وہ ایسی غذاؤں کے استعمال کا مشورہ بھی دیتے ہیں جن سے قوت مدافعت طاقتور ہو کر بیماریوں اور انفیکشنز کو ختم کرۓ۔۔
قوت مدافعت بڑھانے میں غذائوں کا بڑا اہم کردار ہوتا ہے۔ کچھ اہم غذائیں ایسی ہیں جن کے استعمال سے فوراً قوت مدافعت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ اگر جسم میں قوت مدافعت ہوتو کوئی بھی بیماری اور انفیکشن آسانی سے آپ پر حملہ آور نہیں ہو سکتا ۔
زیل میں جند گھریلو غذائیں ہیں جنکے استعمال سے آپ قوت مدافعت بڑھا سکتے ہیں
یخنی
قوت مدافعت بڑھانے میں غذائوں کا بڑا اہم کردار ہوتا ہے۔ کچھ اہم غذائیں ایسی ہیں جن کے استعمال سے فوراً قوت مدافعت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ اگر جسم میں قوت مدافعت ہوتو کوئی بھی بیماری اور انفیکشن آسانی سے آپ پر حملہ آور نہیں ہو سکتا ۔
زیل میں جند گھریلو غذائیں ہیں جنکے استعمال سے آپ قوت مدافعت بڑھا سکتے ہیں
یخنی
یخنی قوت مدافعت میں فوری طور پر اضافہ کرتی ہے۔ کمزور افراد کی فوری صحت یابی کے لئے یخنی بہترین آپشن ہے۔ دیسی مرغی یا مٹن کی یخنی ہڈیوں کی مضبوطی اور طاقت کا سبب بنتی ہے۔
دہی
دہی قوت مدافعت بڑھانے اور بیماریوں سے لڑنے کافوری اور سستا ذریعہ ہے ۔ وٹامن ڈی اور جسم کی قدرتی حفاظت کا خزانہ ہے۔
بادام
وٹامن ای صحت مند مدافعتی نظام کی کلید ہے اور بادام اس سے لبریز ہے۔ اگر روزمرہ کی بنیاد پر اسے اپنی غذا کا حصہ بنا لیا جائے تو اس میں موجود وٹامنز اور صحت بخش فیٹ آپ کی جسمانی ضروریات پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
لہسن
کھانوں میں لہسن کا ہونا آپ کی صحت کی ضمانت ہے۔ قوت مدافعت میں اضافہ کی خاصیت کے ساتھ ساتھ اسمیں مختلف طرح کے انفیکشن سے بچانے کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔
ادرک
ادرک کا استعمال ہی صحت کی ضمانت ہے۔ مختلف بیماریاں، سوزش، درد ، کولیسٹرول کو کم کرنے میں اس کا کوئی ثانی نہیں۔
پالک
پالک وٹامن سی ، اے، بیٹاکیروٹین اور دیگر اہم غذائی اجزا پر مشتمل ہونے کے باعث مختلف انفیکشن سے لڑنے میں مدافعتی نظام کی مدد کرتی ہے۔ لیکن زیادہ دیر پکانے کے بجائے کم پکائی جائے تو اسکی غذائی صلاحیت برقرار رہتی ہے۔
ہلدی
برسوں سے آزمودہ ہلدی طب میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اپنی اینٹی انفلیمنٹری خصوصیات کے باعث صحت کے بہت سے مسائل فوری طورپر حل کرنے یہاں تک کینسر سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔
کھجور
برسوں سے توانائی کی بحالی کیلئے کھجور کی اہمیت کو ترجیح دی جاتی ہے۔ روزانہ اگر کھجور کو اپنی غذا کا حصہ بنا لیا جائے تو بیماریاں خود بخود ہی آپ سے دور ہوجائیں گی۔ کیوی غذائی اجزا سے بھرپور ہونے کے باعث جسم کے باقی حصوں کو بہتر طریقے سے کام کرنے کے قابل بناتا ہے۔ اس میں موجود وٹامن سی انفیکشن سے لڑنے کے لئے خون میں سفید خلیات میں اضافہ کرتا ہے۔
پڑھ کر شئیر ضرور کیجیے
No comments:
Post a Comment